Wednesday, 28 April 2021

coca cola vs pepsi

ایک امریکی یونیورسٹی میں کوکا کولا والوں نے اپنی مشین لگائی. جہاں آپ سکہ ڈال کر کوک کا ٹن پیک لے سکتے ہیں. اس کی روزانہ کی سیلز بہت کم تھی. فرض کریں یہ سو کین تھی. کچھ مہینوں بعد وہاں پیپسی والوں نے بھی اپنی مشین لگا دی. جہاں پہلے کوکا کولا کی سیلز ہی نہ تھی ایک اور مشین لگنے سے آپ کا کیا خیال ہے.؟ کوکا کولا کی سیل کم ہوگئی ہوگی..؟
نہیں بلکہ دوسری مشین لگنے سے اب دونوں کی سیلز ہزار ہزار Dollars پر پہنچ گئی. یہ کیسے ہوا.؟ اس کیلئے آپ انسانی نفسیات کو سمجھیں. ایک مشین کو دیکھنے والا اپنے آپ سے سوال کرتا تھا کیا میں کوکا کولا خریدوں یا نہیں.؟ کیا مجھے ضرورت ہے.؟ اس میٹھے زہر سے بہتر نہیں میں پانی پی لوں.؟ لیکن دوسری مشین نے ذہن سے وہ سوال نکال دئے اور اب دیکھنے والے کا ذہن یہاں اڑ گیا. پیپسی بہتر ہے یا کوک..؟
یہ مارکیٹنگ کی دنیا ہے. جہاں سٹور میں ایک اچھی لیکن قیمتی چیز کے ساتھ ریک پر ایک متبادل سستی چیز رکھ دی جاتی ہے. آپ کا ذہن یہ نہیں سوچتا کہ مجھے سستی اور مہنگی چھوڑ، ضرورت بھی ہے یا نہیں.؟ لیکن مہنگی کے ساتھ سستی چیز ہمیں نفع لگنا شروع ہوجاتا ہے. سٹور والے کی اصل کمائی بھی اسی سستی چیز میں ہوتی ہے.





No comments:

Post a Comment

How to become rich overnight

in this blog i will tell you  The Illusion of Overnight Riches: A Realistic Guide to Wealth Creation In a world obsessed with instant gratif...