*::::::::::::::: اسٹیچ 3 کی تیاریاں اور احتیاط :::::::::::::::*
جس رفتار سے پورے پاکستان میں CORONA کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے خاص طور پر ان لوگوں میں جن کی سفری ہسٹری بھی نہیں ہے -
کچھ احتیاطی تدابیر بہت ضروری ہیں -
1) رورانہ آنے والی دودھ یا سودا سلف کی تھیلیاں دھو دیں یا اچھی طرح صفائ کریں -
2) اخبار بند کروا دیں اور آنلائن اخبار پڑھیں -اللہ تعالی نے ایک امتحان میں ڈالا ہے اسی لیئے عبادات اور قران مجید پڑھنے کا وقت بڑھا دیں -
3) ڈاک اور کوریئرز کو ایک علیحدہ جگہ رکھیں اور 24 گھنٹے بعد گلوز سے کھولیں - Amazon اور Daraaz سے دور رہیں - صحت رہی تو Shopping پھر ہو جائےگی -
4) ماسیوں اور ڈرائیور حضرات کو کچھ دنوں کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دیں یا ان کو سختی سے پابند بنائیں کہ وہ دروازے وغیرہ کو کو بالکل ہاتھ نہ لگائیں - گھر آتے وقت فورا ان کو پابند بنائیں کہ وہ پہلے اچھے سے ہاتھ دھو لیں پھر اس کے بعد Doorbell وغیرہ کو صاف کرلیں۔
5) پھلوں اور سبزیوں کو گھر لاتے ہی دھو دیں -
6) ریموٹ، موبائل فون اور Keyboard سب سے جلدی گندے ہوتے ہیں ان کو وقت پر صاف کرتے رہیں - دن میں کم سے کم ایک مرتبہ ان کو صاف کیا جائے۔
7) کم سے کم ہر گھنٹے پر 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں - چھینک آئےتو کہنی اگے کریں -
8) گھر کے ہر فرد کا پانی کا گلاس الگ رکھیں -
9) وقتا فوقتا تھا ہاتھ دھوتے رہیے چاہے آپ گھر پر ہوں یا دفتر میں۔ ہر گھنٹے میں ایک مرتبہ کم از کم اس کا اہتمام کریں-
10) باہر جانے سے گریز کریں۔ عام سواری پبلک ٹرانسپورٹ سے جتنی احتیاط کر سکیں حتی الامکان کوشش کریں۔ اگر بالکل ممکن نہ ہو تو اپنی ذاتی گاڑی ماسک کے ساتھ استعمال کریں۔بوقت ضرورت Careem اور Uber بھی استعمال کیا جاسکتا ہے
11) جیم، سوئمنگ پول اور ایسی ہی ورزش والی جگہوں یا جہاں ہاتھ لگانے اور ہوائی تعفن سے بچنا ممکن نہ ہو وہاں جانے سے پرہیز کیا جائے
12)بچوں کی ٹیوشنز، قاری صاحب، کوچنگ کلاسز وغیرہ بالکل روک دی جائیں۔
13) سب سے ضروری بات اپنے ہاتھوں کو اپنے یا بچوں کے چہرے اور ناک، آنکھ وغیرہ کہیں نہ لگائیں اور اپنے بچوں اور والدین کو بھی سمجھا دیں۔
14)خاص طور پر عمر رسیدہ افراد کا زیادہ خیال رکھیں اور ان سے گزارش کریں کہ باہر جانے سے گریز کریں جیسے کہ پارک چہل قدمی یا مصافحہ وغیرہ۔ اپنی جائے نماز مسجد میں میں لیکر جائیں اور اسی پر نماز پڑھنے کا اہتمام کریں-
براہ مہربانی اپنا خیال رکھیں اپنے گھر والوں کا خیال رکھیں اور اپنے عزیزواقارب کا خیال رکھیں۔
*👈ماسک پہننا وینٹی لیٹر سے بہتر ہے۔*
*👈گھر میں رہنا ICU میں رہنے سے بہتر ہے.*
*👈ہاتھ دھونا، زندگی سے ہاتھ دھونے سے بہتر ہے.*
*👈احتیاط علاج سے بہتر ہے .*🙏
Great information
ReplyDelete